16 اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

16 اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 اکتوبر سے کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پیٹرولیم سیکٹر کے ذرائع کے مطابق، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 10 پیسے تک کمی متوقع ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 97 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق، قیمتوں میں ممکنہ کمی کے حسابات آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو جمع کرائے جا چکے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ کمی نافذ ہوئی تو یہ مسلسل مہنگائی کے دباؤ سے گزرنے والے صارفین کے لیے معمولی مگر اہم ریلیف ثابت ہو گی۔