جوا ایپ کیس: ڈکی بھائی اور اہلیہ کی درخواستِ ضمانت پر سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی

جوا ایپ کیس: ڈکی بھائی اور اہلیہ کی درخواستِ ضمانت پر سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی

ویب ڈیسک: جوا ایپ کیس میں معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے 2 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ ابھی تفتیش مکمل ہونا باقی ہے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت دی کہ آئندہ سماعت پر مکمل ریکارڈ پیش کیا جائے۔