لاہور کی ضلع کچہری میں جوا ایپ کیس میں گرفتار معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو پیش کیا گیا۔
تین روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ڈکی بھائی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں لایا گیا، جہاں سماعت کے دوران وکلا نے اپنے دلائل پیش کیے۔عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد ڈکی بھائی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔سماعت کے دوران عدالت نے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ تفتیش جلد مکمل کی جائے اور کیس کا چالان پیش کیا جائے تاکہ قانونی کارروائی آگے بڑھ سکے۔
واضح رہے کہ سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو ایف آئی اے نے کچھ روز قبل آن لائن جوا ایپ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ انہیں ابتدائی طور پر 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا تھا تاکہ مزید تفتیش کی جاسکے۔ڈکی بھائی پاکستان کے سب سے مشہور یوٹیوبرز میں شمار ہوتے ہیں اور ان کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی بڑی تعداد اس کیس پر اپنے ردعمل کا اظہار کر رہی ہے۔