ضلع کی کچہری میں جوائے ایپ کیس کے سلسلے میں یوٹیوبر “ڈکی” کے بھائی کو 6 روزہ ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد پیش کیا گیا۔
نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (NCAC) نے ڈکی کے بھائی کو عدالت میں پیش کیا، جہاں جوائے ایپ کیس کی تحقیقات کے لیے ان کا مزید 2 روزہ ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔عدالت نے محفوظ فیصلہ سنایا اور بعد ازاں ایف آئی اے نے ڈکی کے بھائی کو عدالت سے واپس لے لیا تاکہ تحقیقات جاری رہ سکیں۔اس معاملے میں ایف آئی اے کی تحقیقات کا مقصد جوائے ایپ کے غیر قانونی آپریشنز اور اس میں ممکنہ ملوث افراد کی تفصیلات معلوم کرنا ہے۔