جوا ایپ کیس: یوٹیوبر ڈکی بھائی کا جسمانی ریمانڈ 2 روز کے لیے مزید منظور

جوا ایپ کیس: یوٹیوبر ڈکی بھائی کا جسمانی ریمانڈ 2 روز کے لیے مزید منظور

ویب ڈیسک: جوا ایپ کیس میں گرفتار معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی (سعد الرحمان) کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ایف آئی اے نے لاہور کی ضلع کچہری میں پیش کیا۔

 ایف آئی اے کا مؤقف
پیشی کے دوران ایف آئی اے نے عدالت سے مزید ریمانڈ کی استدعا کی۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈکی بھائی سے مزید تفتیش درکار ہے، اس لیے جسمانی ریمانڈ میں توسیع دی جائے۔

 عدالت کا فیصلہ
عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد یوٹیوبر ڈکی بھائی کا 2 روزہ مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا اور ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

 پس منظر
ڈکی بھائی پر الزام ہے کہ انہوں نے جوا ایپ کی تشہیر میں کردار ادا کیا، جس کے باعث کئی شہری متاثر ہوئے۔ ایف آئی اے اس کیس میں ملوث دیگر کرداروں تک پہنچنے کے لیے بھی تحقیقات کر رہی ہے۔