جوا ایپ تشہیر کیس: ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت کنفرم

جوا ایپ تشہیر کیس: ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت کنفرم

لاہور کی سیشن کورٹ نے جوئے کی ایپ کی مبینہ تشہیر سے متعلق مقدمے میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی نے کیس کی سماعت کی اور دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے عروب جتوئی کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے عبوری ضمانت کو کنفرم کرتے ہوئے انہیں ریلیف فراہم کر دیا۔یہ مقدمہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کی جانب سے درج کیا گیا تھا، جس میں الزام عائد کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر جوئے کی ایپ کی تشہیر میں مبینہ طور پر کردار ادا کیا گیا۔درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عروب جتوئی کا اس معاملے سے براہِ راست کوئی تعلق نہیں اور ان کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں، لہٰذا عدالت سے استدعا کی گئی کہ ضمانت منظور کی جائے۔دوسری جانب سرکاری وکیل نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عبوری ضمانت کو کنفرم کرتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی۔