ڈاکو بے لگام شہری لٹتے رہے

برکی اور شالیمار سے گاڑیاں ، لاری اڈا ، ساندہ سے موٹرسائیکلیں چوری ،یاسر سے1لاکھ 20ہزار موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق کاہنہ میں اشتیاق سے 1 لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون،نواب ب ٹاونمیں فرقان  1 لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون،ماڈل ٹاون میں شہزاد سے 1 لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون،ریس کورس میں علی احمد سے 1لاکھ35ہزار روپے اور موبائل فون،ر آے ونڈ میں یاسر سے1لاکھ 20ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.برکی اور شالیمار سے گاڑیاں جبکہ لاری اڈا باٹ? پور اور ساندہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔