گوالمنڈی میں جمشید سے 3لاکھ 55 ہزار ، موبائل ،ساندہ میں طارق سے 3لاکھ40ہزار اور موبائل لوٹ لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ،طلائی زیورات موبائل فون ،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گوالمنڈی میں جمشید سے 3لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون،ساندہ میں طارق سے 3لاکھ40ہزار روپے اور موبائل فون،لٹن روڈ میں محمود سے 3لاکھ20ہزار روپے اور موبائل فون،مناواں میں ابوبکر سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون،مصری شاہ میں جعفر سے 2لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔نواب ٹائون اور گڑھی شاہو سے گاڑیاں جبکہ فیصل ٹائون نولکھا اور غازی آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں