لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق بھاٹی گیٹ میں حماد سے1 لاکھ15ہزار روپے اور موبائل فون,سندر میں جمشید سے 1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون,گڑھی شاہو میں عابد سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون,لیاقت آباد میں شاہ زیب سے 90 ہزار روپے اور موبائل فون,فیکٹری ایریا میں عمران سے70ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.ڈیفنس اور سبزہ زار سے گاڑیاں جبکہ شادباغ گارڈن ٹاؤن اور مزنگ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔