ڈاکو بے لگام شہری لٹتے رہے

 شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا 
 لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق نولکھا میں ہاشم سے1لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون،فیکٹری ایریا میں نوید سے 1 لاکھ30ہزار روپے اور موبائل فون،کوٹ لکھپت میں اشفاق سے 1 لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،لٹن روڈ میں مزمل سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون، شالیمار میں عبدالشکور سے1لاکھ 15ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔گلشن راوی اور ڈیفنس سے گاڑیاں جبکہ بادامی باغ شادمان اور نواب ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔