شہری لاکھوں روپے، موبائل فونز، گاڑیاں و موٹرسائیکلوں سے محروم
لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نوانکوٹ میں صابر سے 1 لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون، اسلام پورہ میں عمران سے 1 لاکھ روپے اور موبائل فون، فیصل ٹاؤن میں صغیر سے 3 لاکھ 80 ہزار روپے اور موبائل فون، مناواں میں ریاض سے 60 ہزار روپے اور موبائل فون، مسلم ٹاؤن میں ڈاکو امتیاز سے 1 لاکھ نقدی اور موبائل فون، فیصل ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے خاتون سے 2 لاکھ مالیت کا موبائل فون، شالیمار میں کاشف سے 50 ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ نولکھا، فیکٹری ایریا، فیصل ٹاؤن سے گاڑیاں جبکہ شادباغ، غالب مارکیٹ اور گلشن راوی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔