لاکھوں روپے،زیورات موبائل،موٹر سائیکل اور گاڑیاں لوٹ لی گئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق راوی روڈ میں صابر سے 3لاکھ 60ہزار روپے اور موب آل فون,باٹاپور میں یاسین سے 3لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون, لوہاری میں امجد سے 3لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون، سندر میں سجاد سے3 لاکھ روپے اور موبائل فون، لٹن روڈ میں اشفاق سے 2لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔مصطفی آباد اور نشترکالونی سے گاڑیاں جبکہ شیراکوٹ لاری اڈا اور شمالی چھاونی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔