تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے اطراف منشیات کی فروخت

گرفتار ملزمان کی شناخت وقار، عدیل، واجد اور عمر کے ناموں سے ہوئی ہے
 نو جوان نسل کو تباہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں: کیپٹن (ر) علی رضا
لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی کینٹ کیپٹن (ر) قاضی علی رضا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے ایس ایچ او ہربنس پورہ محمد عمران اور ایس آئی محمد وسیم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دبنگ کارروائیاں کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر مختلف مقامات سے 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیاگرفتار ملزمان کی شناخت وقار، عدیل، واجد اور عمر کے ناموں سے ہوئی ہے، جن کے قبضے سے 3 کلو چرس اور 770 گرام آئس برآمد کی گئی پولیس کے مطابق ملزمان تعلیمی اداروں، کالجز اور ہاسٹلز کے اطراف میں نوجوان نسل کو نشہ فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انوسٹی گیشن ونگ کے  حوالے کردیا گیا ہے۔ایس پی کینٹ قاضی علی رضا نے کہا کہ نو جوان نسل کے مستقبل کو تباہ کرنے والے منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او محمد عمران، ایس آئی محمد وسیم اور پولیس ٹیم کو شاباش بھی دی۔