تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات کی سمگلنگ،3ملزمان گرفتار

چناب ٹول پلازہ گجرات کے قریب گاڑی سے 4.8 کلو چرس اور 1.2 کلو افیون برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے10کارروائیوں کے دوران 13 ملزمان کوگرفتار کرکے1کروڈ 2 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 107.7کلوگرام منشیات برآمد کر لیں ترجمان اے این ایف کے مطابق سیکٹر آئی 12اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب گاڑی سے 2.4 کلو چرس برآمد کرکے 3ملزمان کوگرفتارکرلیاٹنڈو جام میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے 2کلو گرام چرس برآمد کی گئی شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب ملزم کے قبضے سے 1.5کلوگرام چرس برآمد کی گئی شجاع آباد روڈ ملتان میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے 530 گرام چرس برآمد کی گئی گرفتار ملزمان کا تعلیمی اداروں کے طلباء  کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے وزیر آباد روڑ سیالکوٹ پر کوریئر آفس میں قطر بیجھے جانیوالے پارسل سے صحفوں میں جذب 345 گرام آئس برآمد کی گئی فیروز والا جی ٹی روڈ گجرات میں ٹرک اور گاڑی سے 70.8 کلو چرس اور 13.2 کلو افیون برآمد کرکے ملزم کوگرفتار کرلیامندرہ ٹول پلازہ راولپنڈی کے قریب ملزم کے قبضے سے 9.6 کلوگرام چرس برآمد کی گئی چناب ٹول پلازہ گجرات کے قریب گاڑی سے 4.8 کلو چرس اور 1.2 کلو افیون برآمد کرکے 3ملزمان کوگرفتار کرلیا ْکندیاں پھاٹک قصور کے قریب ملزم کے قبضے سے 1 کلو ہیروئن اور ایک ڈرون برآمد کی گئی انڈسٹریل اسٹیٹ روڈ حیات آباد پشاور کے قریب موٹر سائیکل سوار سے 400 گرام چرس برآمد کی گئی  کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔