تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات کی فروخت

 5 ملزمان کوگرفتار،49لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 62.989کلوگرام منشیات برآمد کرلیں،تحقیقات کا آغاز
لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3 کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کوگرفتارکرکے49لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 62.989کلوگرام منشیات برآمد کرلیں ترجمان اے این ایف کے مطابق رنگ روڈ پشاور کے قریب 2ملزمان کے قبضے سے 3.6کلوگرام چرس برآمد کی گئی گرفتار ملزمان کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر بحرین جانیوالے مسافر کے سامان سے 1.5کلو گرام آئس برآمد کرکے ملزم کوگرفتارکرلیاحیدرآباد میں مسافر بس میں سوار 2 مسافروں کے سامان میں موجود پیپر رولر میں چھپائی گئی 57.6 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزمان کوگرفتارکرلیا کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر