تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات کی سپلائی،دو ملزمان گرفتار

گرفتار ملزم کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا
لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان کوگرفتار کرکے32 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 15.016کلوگرام منشیات برآمد کرلیں ترجمان اے این ایف کے مطابق پشاور میں واقع یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے 200 گرام وزنی 300عدد ایکسٹیسی گولیاں برآمدکر لیں گرفتار ملزم کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے جناح ایئرپورٹ پر بحرین جانیوالے مسافر کے پیٹ سے0.542 کلو گرام وزنی ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرکے ملزم کوگرفتارکرلیا چکلالہ گیریڑن راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ سے آنیوالے پارسل سے 52 گرام وزنی ویڈ برآمد کر لیا گیاشیخوپورہ انٹرچینج کے قریب ِمنی ٹرک کے خفیہ خانوں سے 10.8کلوگرام افیون برآمد کرکے ملزم کوگرفتارکرلیا عمرگل روڈ کسٹم چوک پشاور کے قریب ملزم کے قبضے سے 2.4 کلوگرام چرس برآمدکر لی جہلم میں واقع کوریئر آفس میں راولپنڈی سے بیجھے جانیوالے پارسل سے 1.022 کلوگرام چرس برآمدکرکے 2 ملزمان کوگرفتارکرلیا کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔