لاہور ( کرائم رپورٹر) تعلیمی اداروں، ہوسٹلز اور کالجز کے اطراف منشیات بیچنے والے 2ملزم گرفتار کر لئے گئے۔ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے دوران چیکنگ عظیم شہزاد اور کاشف کو گرفتار کیا ، ملزموں سے لاکھوں مالیت کی 1کلو 320گرام سے زائد چرس، 400گرام آئس برآمد ہوئی۔