46کروڈ 53لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 390.52کلوگرام منشیات برآمد کر لیں
لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے5 کارروائیوں کے دوران2ملزمان کوگرفتار کرکے 46کروڈ 53لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 390.52کلوگرام منشیات برآمد کر لیں ترجمان اے این ایف کے مطابق قراقرم ہائی وے روڈ مانسہرہ کے قریب ملزم سے 400 گرام چرس برآمد کی گئی گرفتار ملزم کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے کراچی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ جانیوالے پارسل سے لیڈیز پرس میں چھپائی گئی 124 گرام ہیروئن برآمدکر لی گئی خیابان فردوسی روڈ لاہور پر ہسپتال کے قریب ملزم کے قبضے سے 2 کلوگرام آئس برآمد کر لی گی حیات آباد پشاور میں کوریئر آفس میں ساہیوال بیجھے جانیوالے پارسل سے ٹارچ اور سیڈونچ میکر سے 1 کلوگرام آئس برآمد کی گئی علی زئی ڈسٹرکٹ پشین میں 387 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔