دو لاکھ 14 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس ویریفیکیشن کروائی
مراکز کا ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں کلیدی کردارہے : بلال صدیق کمیانہ
لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور پولیس خدمت مراکز شہریوں کو جدید ڈیجیٹل سہولیات فراہم کرنے کی بہترین مثال بن گئے ترجمان لاہور پولیس کے مطابق شہر کے 20 خدمت مراکز میں شہریوں کو 14 ڈیجیٹل خدمات ایک چھت تلے فراہم کی جا رہی ہیں۔رواں سال اب تک 12 لاکھ 17 ہزار سے زائد شہری ان سہولیات سے مستفید ہو چکے ہیں۔ صرف 2025ء میں ایک لاکھ پانچ ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کئے، جب کہ دو لاکھ 14 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس ویریفیکیشن کروائی347 شہریوں نے کرائم رپورٹ، گیارہ ہزار سے زائد افراد نے دستاویزات کی گمشدگی کا اندراج اور اتنی ہی بڑی تعداد نے ایف آئی آر کی نقول حاصل کیں۔ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس دوران پانچ لاکھ بارہ ہزار سے زائد لرننگ لائسنس، دو لاکھ پچیس ہزار ڈرائیونگ لائسنس، ایک لاکھ آٹھ ہزار سے زائد ری نیو، پانچ ہزار سے زائد ڈوپلیکیٹ اور انیس ہزار سے زائد انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے۔ علاوہ ازیں 1751 شہریوں نے کرایہ داری اور 700 نے وہیکل ویریفیکیشن کروائی۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق پولیس خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ مراکز کمیونٹی پولیسنگ کا منہ بولتا ثبوت ہیں اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔