پولیس خدمت مراکز سے جدید ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی جاری

رواں سال 12 لاکھ 96 ہزار سے زائد شہری مختلف سہولیات سے مستفید
لاہور (کرائم رپورٹر) پولیس خدمت مراکز کے ذریعے شہریوں کو ڈیجیٹل اور جدید پولیس سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال پولیس خدمت مراکز سے 12 لاکھ 96 ہزار سے زائد شہریوں کو مختلف ڈیجیٹل سہولیات فراہم کی گئیں  اس دوران ایک لاکھ سے زائد شہریوں کو پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، جبکہ 2 لاکھ 69 ہزار سے زائد شہریوں کی پولیس ویریفکیشن مکمل کی گئی۔ خدمت مراکز پر شہریوں کی جانب سے 281 کرائم رپورٹس درج کروائی گئیں اور 11 ہزار سے زائد گمشدہ دستاویزات کی رپورٹس کا اندراج کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق 10 ہزار 308 شہریوں کو ایف ا?ئی ا?ر کی مصدقہ نقول بھی فراہم کی گئیں۔ٹریفک سہولیات کے تحت 5 لاکھ سے زائد لرنر ڈرائیونگ لائسنس اور 2 لاکھ 44 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے، جبکہ ایک لاکھ 29 ہزار 576 لائسنس ری نیو کیے گئے۔ اس کے علاوہ 12 ہزار 325 انٹرنیشنل اور 4 ہزار 149 ڈوپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہریوں کو پولیس خدمت مراکز میں شفاف، معیاری اور بلا تاخیر سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ شہری اسٹیٹ ا?ف دی ا?رٹ پولیس خدمت مراکز کے ذریعے بین الاقوامی معیار کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ لاہور پولیس جرائم کے خاتمے کے ساتھ ساتھ جدید پولیس سروسز کی فراہمی کے لیے بھی سرگرم عمل ہے۔