پولیس خدمت مراکز شہریوں کی ڈیجیٹل خدمات میں پیش پیش

لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ پولیس خدمت مراکزپربہترین سروس ڈیلیوری یقینی بنائی جا رہی ہے۔لاہورپولیس کے 20خدمت مراکزمیں شہریوں کو 14ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی جاری ہے۔بدھ کو جاری بیان میں سی سی پی او نے کہا کہ پولیس خدمت مراکز کمیونٹی پولیسنگ کی درخشاں مثال ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گذشتہ سال 14لاکھ41ہزارسے زائد شہریوں کو خدمت مراکز سے پولیسنگ سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ ایک لاکھ15ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹس حاصل کیے۔ ایک لاکھ 92ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس ویریفیکیشن کروائی۔653شہریوں نے کرائم رپورٹ،16ہزار سے زائدافراد نے دستاویزات کی گمشدگی کا اندراج کروایا۔13ہزار سے زائد شہریوں نے ایف آئی آر کی نقول حاصل کیں۔ اس دوران6لاکھ97ہزارسے زائد لرننگ لائسنس ،2لاکھ 42ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس ایشو کیے گئے جبکہ ایک لاکھ 29ہزار سے زائد لائسنس ری نیو کیے گئے۔