20پولیس خدمت مراکز پر شہریوں کو 14ڈیجیٹل خدمات

 3ہزار سے زائدافراد نے دستاویزات کی گمشدگی کا اندراج کیا
 لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے 20پولیس خدمت مراکز پر شہریوں کو 14ڈیجیٹل خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ترجمان پولیس کے مطابق گزشتہ 72دنوں میں 2لاکھ 75ہزارسے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سہولیات حاصل کیں۔انہوں نے بتایاکہ رواں سال 28ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹس حاصل کئے اسی طرح 64ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس ویریفیکیشن کروائی اور 76شہریوں نے کرائم رپورٹ درج کروائی، 3ہزار سے زائدافراد نے دستاویزات کی گمشدگی کا اندراج کیا اور3ہزار سے زائد شہریوں نے ایف آئی آر کی نقول حاصل کیں۔رواں سال ایک لاکھ 7ہزارسے زائد لرننگ ، 33ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے ،28ہزار سے زائد لائسنسز کی تجدید کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ1300سے زائد شہریوں کو ڈوپلیکیٹ لائسنس، 4ہزار سے زائد انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے، اسی طرح 515 شہریوں نے کرایہ داری کا اندراج کروایا اور 175شہریوں نے وہیکلز ویریفیکیشن کروائی۔ سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ خدمت مرکز لبرٹی مارکیٹ، میو ہسپتال، ڈی ایچ اے،مزنگ، گارڈن ٹائون، واپڈا ٹائون،لاری اڈا، اقبال ٹائون، بحریہ ٹائون اور گریٹر اقبال پارک پر 24گھنٹے خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔