بس نے موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا

حادثہ میں40 سالہ حافظ محمد طارق جاں بحق،لاش مردہ خانے منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)آزادی فلائی اوور میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثہ بس اور موٹر بائیک کے مابین ہوا ٹریفک حادثہ میں40 سالہ حافظ محمد طارق ولد نذیر جاں بحق ہوگیا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کر دی