بس نے موٹرسائیکل سوار کچل ڈالا

راوی روڈ بتی چوک کے قریب حادثہ ،موٹرسائیکل سوارموقع پر دم توڑ گیا ، پولیس کارروائی شروع 
لاہور(کرائم رپورٹر)راوی روڈ کے علاقے میں تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل سوار شخص کو کچل دیا بتایا گیا ہے کہ راوی روڈ بتی چوک کے قریب تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل سوار شخص کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مزید کارروائی شروع کردی