کراچی میں خونی ڈمپر نے ایک اور موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا

 کراچی(آئی این پی)کراچی میں پاور ہائوس چورنگی کے قریب صبح سویرے ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔تفصیل کے مطابق نارتھ کراچی پاور ہائوس چورنگی میں ڈمپر کی ٹکر سے ایک اور موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے لاش ہسپتال منتقل کردی جبکہ ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے ڈمپر سمیت فرار ہوگیا۔