جناح ہسپتال کے قریب حادثہ ،سیاہ رنگ کی گاڑی کت ڈرائیور نے شراب پی رکھی تھی : عینی شاہدین ، پولیس نے حراست میں لے لیا
لاہور(کرائم رپورٹر) گاڑی کی 4گاڑیوں کو ٹکر ، موٹرسائیکل سوار کچل ڈالا،ایک شہری ہلاک ، 4زخمی ہو گئے جناح ہسپتال کے قریب یونیورسٹی روڈ کی جانب کریم مارکیٹ میں خوفناک ٹریفک حادثہ ہواتیر رفتار گاڑی نے گاڑیوں اور موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا،حادثے میں چار گاڑیوں اور ایک موٹرسائیکل سوار کو نقصان پہنچا 5افراد زخمی 3 کی حالت تشویشناک جن میں ایک دم توڑ گیا ،پولیس کے مطابق سیاہ رنگ کی گاڑی نے تیز رفتاری کے باعث دیگر گاڑیوں کو ٹکر ماری،حادثہ میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،جہاں پر 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی میں سوار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جس کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے مبینہ طور پر شراب پی رکھی تھی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔پولیس نے مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔