نوجوان زاہد ریاض ،ساتھی کے ساتھ جا رہا تھا،زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،مقدمہ درج
ساہیوال( خصوصی رپورٹ) تیز رفتار ڈالے کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 26سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔۔ تفصیل کے مطابق زاہد ریاض اپنے ساتھی زاہد فیاض کے ساتھ موٹرسائیکل پر 105/7-Rسے واپس گھرجارہا تھاکہ راستے میں 186/9-Lکے قریب بے قابو تیزر فتارڈالہ نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں زاہد ریاض شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو 1122نے زخمی کو ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم نے ریاض احمد کی رپورٹ پر ملزم ڈرائیور محمدرفیق کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔