ٹرین کی زد میں آ کر 56 سالہ شخص جاں بحق

گڑھی شا ہو میںمتوفی کی شناخت اعجاز کے نام سے ہوئی ، ریلوے لائن عبور کر رہا تھا ،لاش مردہ خانے منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)گڑھی شاہو انڈیا پھاٹک کے قریب ٹرین کی زد میں آ کر 56 سالہ شخص جاں بحق ہو گیاایدھی ترجمان کے مطابق 56سالہ شہری ریلوے لائن عبور کر رہا تھا کہ اچانک ٹرین کی زد میں آ کر موقع پر ہی دم توڑ گیامتوفی کی شناخت اعجاز کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر 56 برس بتائی جاتی ہے پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی