بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دینے والی بھارتی ٹیم کے لیے 21 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔
بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیوا جیت سائیکیا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ:ایشیا کپ ٹرافی کے معاملے کو آئی سی سی کے اجلاس (نومبر کے پہلے ہفتے، دبئی) میں اٹھایا جائے گا۔اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے چیئرمین محسن نقوی کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گا۔بھارتی بورڈ نے شروع دن سے ہی حکومتی پالیسی پر عمل کیا ہے، کیونکہ ایشیا کپ ایک ملٹی نیشنل ایونٹ ہے اور بھارت پاکستان کے ساتھ باہمی سیریز نہیں کھیلتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ:پاکستان سے جنگ میں ’’6-0‘‘ کی شکست محض خیالاتی ہے، اصل میں ’’3-0‘‘ کا نتیجہ انڈیا کے حق میں رہا۔فائنل کے موقع پر جو کچھ ہوا، وہ اچھا نہیں تھا۔
بھارتی ٹیم کو پاکستان کے خلاف کامیابی پر فخر ہے۔سائیکیا نے یہ بھی کہا کہ بھارتی ٹیم نے فیصلہ کیا کہ وہ محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کرے گی کیونکہ وہ پاکستان حکومت کے نمائندہ ہیں۔ ان کے مطابق محسن نقوی ٹرافی اور میڈلز اپنے ساتھ لے گئے، لیکن بھارتی بورڈ کو امید ہے کہ جلد یہ ٹرافی اور میڈلز بھارت کو واپس مل جائیں گے۔