ویمنز ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کو محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے کس نے روکا؟ کوچ کا انکشاف

ویمنز ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کو محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے کس نے روکا؟ کوچ کا انکشاف

دبئی میں ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنے والی بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کی۔

بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ امول مزومدار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ٹرافی وصول نہ کرنے کا فیصلہ بی سی سی آئی کی ہدایت پر کیا گیا۔ ان کے مطابق بھارتی ٹیم ایشیا کی چیمپئن ہے، تاہم کھلاڑیوں نے بورڈ کی ہدایات پر عمل کیا۔ٹرافی کب ملے گی؟ اس سوال پر امول مزومدار نے کہا کہ انہیں اس حوالے سے کوئی اطلاع نہیں ہے۔روایتی طور پر اے سی سی صدر چیمپئن ٹیم کو ٹرافی پیش کرتے ہیں، تاہم اس بار بھارتی ٹیم نے ٹرافی کی پریزنٹیشن تقریب میں شرکت نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے کھلاڑیوں کو ٹرافی وصول کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی، تاہم ٹیم کو بورڈ کی جانب سے واضح ہدایات دی گئی تھیں۔یہ واقعہ 2025 کے ایشیا کپ فائنل کے بعد بھارتی مردوں کی جانب سے بھی محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنے کے واقعے کے بعد سامنے آیا ہے۔ دسمبر 2025 میں بھارتی انڈر 19 ٹیم نے بھی رنر اپ میڈلز محسن نقوی سے وصول کرنے سے گریز کیا تھا۔