پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ بھارت کے سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے گئے ہیں تاکہ وہ پاکستان میں ہونے والی مذہبی تقریبات میں شرکت کر سکیں۔
انہوں نے بتایا کہ اب تک 2100 سے زیادہ ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جنہیں خاص طور پر باباگرونانک دیوجی کی سالگرہ کی تقریبات کے لیے جاری کیا گیا ہے۔یہ تقریبات 4 سے 13 نومبر 2025ء تک پاکستان کے مختلف شہروں میں منعقد ہوں گی، اور اس دوران بڑی تعداد میں سکھ یاتریوں کے پاکستان آنے کی توقع ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ ویزے جاری کرنے کا مقصد مذہبی رواداری اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہے، تاکہ سکھ برادری اپنی مذہبی تقریبات آزادانہ اور پرامن طریقے سے منا سکے۔