ویب ڈیسک:ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے، جس میں دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
امریکہ سے 28 رکنی وفد بھی گوردوارہ جنم استھان پہنچ چکا ہے۔ تین روزہ تقریبات 16 نومبر تک جاری رہیں گی۔گورنر ہاؤس کراچی میں بابا گورونانک کے جنم دن کی مناسبت سے ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جس میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکھ برادری کو گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد دی اور کہا کہ وہ بھی سکھ برادری کی خوشیوں میں شریک ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بابا گورونانک نے سکھ مذہب کی بنیاد رکھی اور دنیا کو اتحاد، محبت اور خدمت کا پیغام دیا۔ گورنر سندھ نے اعلان کیا کہ وہ ننکانہ صاحب کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔