بیساکھی میلہ: پاکستان نے 6500 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے

بیساکھی میلہ: پاکستان نے 6500 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے

ویب ڈیسک: پاکستان نے بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے بھارت کے 6500 سے زائد یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے ہیں۔

 پاکستان ہائی کمیشن کے مطابق یہ یاتری 10 سے 19 اپریل 2025 تک پاکستان میں ہونے والی سالانہ بیساکھی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ یاتری گوردوارہ پنجہ صاحب، گوردوارہ ننکانہ صاحب اور ننکانہ صاحب کی یاترا کریں گے۔اس موقع پر ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے بڑی تعداد میں ویزوں کا اجرا مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی پالیسی کا عملی مظہر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مقدس اور مذہبی مقامات کے دوروں میں سہولت فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان مذہبی روابط مضبوط ہوں اور اس سے انسانیت کی فلاح ہو۔