کراچی میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان نے عدالت میں ایک درخواست جمع کرائی ہے جس میں اپنے خلاف درج مقدمے سے اپنے نام کو خارج کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
درخواست انہوں نے اپنے وکیل خرم عباس اعوان کے ذریعے جنوبی کی عدالت میں دی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 2025 میں درج مقدمے میں 2018 کے جرائم کا ذکر ہے، جو کہ بے بنیاد ہے۔ ایف آئی اے نے انہیں بھتہ خوری، دھوکہ دہی اور ڈیٹا جمع کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، مگر ارمغان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے پاس ان سنگین جرائم کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ان کا نام اس مقدمے سے خارج کیا جائے کیونکہ ان کا ان جرائم سے کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ بے گناہ ہیں۔