ڈی ایس پی جاوید گجر مدتِ ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر

ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے پھولوں کا گلدستہ اور اعزازی شیلڈ پیش کی
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈولفن فورس کے ڈی ایس پی کینٹ جاوید گجر اپنی مدتِ ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہو گئے ان کے اعزاز میں والٹن ڈولفن ہیڈکوارٹرز میں ایک خصوصی الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان ڈولفن کے مطابق تقریب میں ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد، تمام ڈویڑنل ڈی ایس پیز، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز اور دیگر عملہ موجود تھاایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے جاوید گجر کو پھولوں کا گلدستہ اور اعزازی شیلڈ پیش کی۔اس موقع پر ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے کہا کہ جاوید گجر کا بطور پولیس آفیسر سروس کیریئر تابناک رہا، وہ ایک محنتی اور تجربہ کار افسر ہیں جن کی خدمات محکمہ پولیس کے لیے قابلِ فخر ہیں۔ ریٹائر ہونے والے افسران محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں۔جاوید گجر کی فیملی نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ انہیں ڈولفن اسکواڈ کی جانب سے مکمل اعزازی پروٹوکول کے ساتھ رخصت کیا گیاجاوید گجر نے اس موقع پر تمام افسران و اہلکاروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ محکمہ پولیس کی شاندار روایات اور اپنے ساتھیوں کی محبت ہمیشہ یاد رکھیں گے۔