لاہور(خصوصی رپورٹ) پنجاب میں کنٹریکٹ ملازمین کی مدتِ ملازمت میں توسیع کا نیا طریق کار طے کر لیا گیا ہے، آئندہ کسی بھی ملازم کے کنٹریکٹ میں توسیع کارکردگی کی بنیاد پر کی جائے گی۔دستاویزات کے مطابق کنٹریکٹ میں توسیع کے لیے ہر کیس میں وزیراعلی ٰپنجاب کی پیشگی منظوری کی شرط ختم کر دی گئی ہے، متعلقہ تقرری حکام اپنے اختیارات کے تحت کنٹریکٹ کی مدت میں توسیع دے سکیں گے۔جن اسامیوں پر تقرری کی مجاز اتھارٹی وزیراعلیٰ پنجاب ہیں، ان میں منظوری بدستور لازم ہوگی۔ صرف اچھی یا بہت اچھی کارکردگی کے حامل کنٹریکٹ ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی سفارش کی جائے گی۔