جاں بحق ہونیوالوں میں دایام مسیح ، دانیال مسیح ، فیضان اور عمران کے نام سے ہوئی ،لاشیں مردہ خانے منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران 2سگے بھائی سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے پولیس کے مطابق گارڈن ٹاؤن میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے ایک 19 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت فیضان کے نام سے ہوئی ہے جو رحمان پورہ مسلم ٹاؤن کا رہائشی تھا۔واقعہ گارڈن ٹاؤن انڈر پاس کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آ کر فیضان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیاحادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیاپولیس نے نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔ تیز رفتار ڈمپر کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے تاکہ ملزم ڈرائیور کو جلد گرفتار کیا جا سکے دوسرا حادثہ چوہنگ کے علاقے میں افسوسناک ٹریفک حادثے میں دو سگے بھائی جاں بحق ہو گئیجاں بحق ہونے والوں کی شناخت 18 سالہ دایام مسیح اور 16 سالہ دانیال مسیح کے نام سے ہوئی ہے، جو چوہنگ کے رہائشی تھے عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث پھسل کر گر گئی، جس کے بعد دونوں بھائی تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ گئیحادثے کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاپولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔تیسرا حادثہ صوا آصل فیروزپور روڈ میں ٹریفک حادثہ موٹر بائیک اور ٹرالی کے مابین ہوگیاٹریفک حادثہ میں موٹر بائک سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا36 سالہ عمران ولد محمد بوٹا ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوا اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانہ میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی ۔