ٹریفک حادثات ، خاتون سمیت 3 ہلاک

اوکاڑہ ،ساہیوال، ہارون آبادمیں مجیداں بی بی، نوجوان ابوبکر ،کمسن لڑکا موقع پرچل بسے،زخمی ہسپتال منتقل

اوکاڑہ ،ساہیوال، ہارون آباد(خصوصی رپورٹ )مختلف مقامات پرٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق،خاتون سمیت 5زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق روحی والا پل پر کوسٹر کی ٹکرسیموٹر سائیکل سوار 60 سالہ خاتون مجیداں بی بی موقع پرچل بسی ،جبکہ دوسری خاتون نوراں بی بی زخمی ہو گئی،اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ خاتون کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں ساہیوال پاکپتن روڈ پر لوڈر رکشہ میں بیٹھے افراد ملکہ ہانس جارہے تھے کہ97/9-L چھوٹا وکیل والا کے قریب مزدا ڈالہ کی ٹکر کے نتیجہ میں 25سالہ ابوبکر موقع پر ہی جان کی بازی ہارگیاجبکہ4افراد شاہد،وسیم ارشد ،شہباز اور غلام مصطفی شدید زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو1122کے عملہ نے ساہیول ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا۔دریں اثناہارون آباد کینواح میں کمسن لڑکا ٹریکٹر ٹرالی کو اوورٹیک کرتے ہوئے موٹر سائیکل سلپ ہو نے سے ٹریکٹر ٹرالی کے ٹائر کے نیچے آکر موقع پردم توڑ گیا ، ریسکیو ٹیم نے لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔