19 سالہ فیضان فوڈ ڈیلوری کا کام کرتا تھا ،تیز رفتار ڈمپر کی ذد میں آ کر موقع پر دم توڑ گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف ٹریفک حادثات میں دو بھائیوں سمیت 4فراد جان بحق ہو گئے ،متعلقہ پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا تفصیلات کے مطابق گارڈن ٹاون کے علاقہ میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہو گیا پولیس کا کہنا ہے کہ رحمان پورہ کا رہائشی 19 سالہ فیضان فوڈ ڈیلوری کا کام کرتا تھا گزشتہ روز فیضان گارڈن ٹاون انڈر پاس کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ذد میں آ کر موقع پر دم توڑ گیا،پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ڈرائیور کی گرفتاری کے لئے سیف سٹی کیمروں کی بھی مدد لی جا رہی ہے، دوسرا ٹریفک حادثہ چوہنگ کے علاقے میں پیش آیا جس میں دو سگے بھائی 16سالہ دانیال مسیح اور 18 سالہ دایام مسیح جاں بحق ہو گئے دونوں بھائی چوہنگ کے رہائشی تھے عینی شاہدین کے مطابق ان موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث پھسل کر گئی اورگرنے کے بعد دونوں بھائی تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ گئے جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ تیسرے واقعہ میں کاہنہ کے علاقے صوئے اصل فیروزبر روڈ پرموٹر بائیک اور ٹرالی کے مابین تصادم کے نتیجے میں موٹڑسائیکل سوار 36 سالہ عمران ولد محمد بوٹا جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر متعلقہ تھانوں کی پولیس نے تینوں لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا