بھارت میں کار ٹوٹے پل سے دریا میں جا گری، دو بھائیوں سمیت 3 افراد ہلاک

  نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے فرید پور میں ٹوٹے ہوئے پل کی 50 فٹ بلندی سے ایک کار دریا میں جاگری گر جس کے نتیجے میں دو بھائیوں سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کار سوار بریلی سے داتا گنج جانے کے لیے جی پی ایس استعمال کرتے ہوئے گوگل میپ کی مدد سے سفر طے کر رہے تھے۔اس دوران کار سوار ایک زیرِ تعمیر پل پر چڑھ گئے جس کا اگلا حصہ بارشوں میں منہدم ہوگیا تھا۔ گاڑی رام گنگا دریا میں گر گئی۔