دودھ چالیس، شربت پچاس،لیموں سوروپے مہنگا کردیاگیا،شہریوں سے انتظامیہ سے قیمتیں کنٹرول کرنے کامطالبہ
لاہور(آئی ا ین پی )صوبائی دارالحکومت لاہور میں رمضان المبارک سے قبل اشیا ئے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔شہر کے مختلف علاقوں میں دودھ، دہی، چینی گوشت کی قیمتیں بڑھ گئیں، پندرہ دنوں میں چینی کی قیمت 150سے بڑھ کر 160روپے کلو ہو گئی۔دودھ کی قیمت میں چالیس روپے کا اضافہ ہو گیا، 180روپے کلو ملنے والا دودھ 220روپے کلو ہو گیا، دہی 200روپے سے بڑھ 240روپے کلو ہو گیا ہے۔ مٹن 1600کے بجائے 2200روپے، بیف 800 روپے کے بجائے 1100میں فروخت ہو رہا ہے، رمضان سے قبل شربت کی بوتل 50روپے اضافے کے بعد 470روپے کی ہو گئی ہے۔15 روز قبل 45 روپے میں فروخت ہونے والا آلو 60 روپے کلو تک پہنچ گیا، لیموں کی قیمت 100 روپے بڑھنے سے اوپن مارکیٹ میں لیموں 200 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ شہریوں نے انتظامیہ سے قیمتیں کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔