صوبائی دارالحکومت : 2 مختلف حادثات کے دوران 3 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ فخر عباس اور 30 سالہ علی شیر، نامعلوم شخص شامل 
 لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں 2 مختلف حادثات کے دوران 3 افراد جاں بحق ہو گئے پولیس کے مطابق غالب مارکیٹ ایف سی کالج انڈر پاس میں کھڑے ٹرک سے موٹر سائیکل پیچھے سے ٹکرا گئی حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 2 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ فخر عباس اور 30 سالہ علی شیر شامل ہیں دوسرا واقعہ مغلپورہ میں دھرم پورہ ریلوے پھاٹک کے قریب راہگیر چلتی ریل گاڑی سے ٹکرا گیا ۔حادثے کے نتیجے میں 60 سالہ نامعلوم شخص جان کی بازی ہار گیاپولیس نے دو علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں کو قبضے میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی