پی ٹی آئی کارکنوں اور یو ٹیوبر میں لڑائی‘مکے برسا دیئے

یوٹیوبر نے سہیل آفریدی سے ملنے کی کوشش کی ‘کارکن نے روکنے کی کوشش کی تو جھگڑا ہوگیا
 پی ٹی آئی کارکنوں نے یوٹیوبر کو علی امین گنڈا پور کا بھیجا ہوا بندہ قرار دیا‘پیسے لینے کا الزام عائد
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی واپسی کے موقع پر یوٹیوبر اور کارکن لڑ پڑے، ایک دوسرے کو مکوں سے مارا، یوٹیوبر نے سہیل آفریدی سے ملنے کی کوشش کی اور اس پر کارکن سے الجھ پڑا، موقع پر موجود دیگر کارکنوں نے اسے روکنے کی کوشش کی۔رکن کی جانب سے وزیراعلیٰ کی گاڑی کی ویڈیو بنانے پر ہنگامہ ہوا، پی ٹی آئی کارکنوں نے یوٹیوبر کو علی امین گنڈا پور کا بھیجا ہوا بندہ قرار دیا، کارکنوں نے ڈی آئی خان سے آئے یوٹیوبر پر گنڈاپور سے پیسے لینے کا الزام عائد کیا۔