کینگرو نے شہری پر مکے برسا دئیے، پانی میں ڈبونے کی بھی کوشش

سڈنی (آئی این پی )آسٹریلیا میں ایک کینگرو ایک شخص کیلئے اتنا خطرناک ہوگیا کہ اس نے اسے سیلاب کے پانی میں ڈبونے کی کوشش کی اور اس پر حملہ بھی کردیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کینگرو نے سڑک پر موجود ایک شخص پر بری طرح حملہ کیا جس کے بعد متاثرہ شخص نے بھی خود کو بچانے کی کوشش کی، اس دوران کینگرو نے اسے سیلاب کے پانی میں ڈبونے کی کوشش کی۔ رپورٹ  کے مطابق کینگرو نے متاثرہ شخص پر بالکل انسانوں کی طرح حملہ کیا، اسے گھونسے مارے اور اس کا سر پانی میں ڈبونے کی کوشش کی۔کچھ دیر بعد قریب سے آنے والی گاڑی سے کینگرو ڈر گیا اور وہاں سے بھاگ گیا۔