میانمار :تہوار کے دوران پیراگلائیڈر نے فضا سے بم برسا دیئے، 40 افراد ہلاک

حملہ ساگانگ کے علاقے چونگ یو ٹان شپ میں ہوا، جو میانمار میں جاری خانہ جنگی کا ایک اہم میدان سمجھا جاتا ہے:غیر ملکی میڈیا
ینگون(آئی این پی )میانمار میں پورے چاند کی مناسبت سے ہونے والے تہوار کے دوران فوجی پیرا گلائیڈر کی جانب سے بم گرانے سے کم از کم 40 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق   بدھوں کے تہوار تھاڈنگیوت اور اینٹی جنتا مظاہرے  کیلئے رات کے وقت  سینکڑوں لوگ سڑکوں پر جمع تھے، اس دوران ایک پیرا گلائیڈر نے اڑان بھری اور نیچے جمع ہونے والے لوگوں پر بم گرانا شروع کر دئیے۔ یہ حملہ ساگانگ کے علاقے چونگ یو ٹان شپ میں ہوا، جو میانمار میں جاری خانہ جنگی کا ایک اہم میدان سمجھا جاتا ہے۔