تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کو غزہ میں فوری حملے کرنے کا حکم دے دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی معاہدہ ہونے کے بعد اس کی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو ہدایت دی ہے کہ وہ غزہ کی پٹی پر فوری اور بھرپور فضائی و زمینی حملے کرے۔