مقصد حزب اللہ کی جانب سے دراندازی کے خطرے کو مکمل طور پر روکنا اور اینٹی ٹینک میزائلوں کی فائرنگ کو سرحد سے دور دھکیلنا ہے
مقبوضہ بیت المقدس(آئی این پی )ادھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو جنوبی لبنان میں سکیورٹی زون کی آڑ میں مزید زمینوں پر قبضے کا حکم دے دیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں موجود اس سیکورٹی زون کو مزید وسعت دینے کا حکم دیا ہے جسے وہ موجودہ حفاظتی علاقہ قرار دیتے ہیں۔اسرائیلی فوج کی شمالی کمان کے ہیڈکوارٹر کے دورے کے دوران نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد حزب اللہ کی جانب سے دراندازی کے خطرے کو مکمل طور پر روکنا اور اینٹی ٹینک میزائلوں کی فائرنگ کو سرحد سے دور دھکیلنا ہے۔انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ توسیع اسی زون کے اندر ہے یا نہیں، اس کے بارے میں گذشتہ ہفتے اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا تھا کہ اب یہ دریائے لیطانی تک پھیلا دیا جائے گا اور اس وقت تک کسی لبنانی شہری کو اپنے گھر میں رہنے کی اجازت نہیں ہوگی جب تک حزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیل کو لاحق خطرہ پوری طرح ختم نہیں ہو جاتا