لاہور(نیٹ نیوز) صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ پر فوری ’طاقتور حملوں‘ کا حکم دیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صیہونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے حماس پر امریکی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرنے کے بعد فوج کو غزہ کی پٹی پر شدید حملے کرنے کا حکم دیا ہے۔ ان کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "سیکیورٹی مشاورت کے بعد، وزیر اعظم نیتن یاہو نے فوج کو غزہ کی پٹی میں فوری طور پر طاقتور حملے کرنے کی ہدایت کی۔