ایلون مسک نے اپنی کمپنی ٹیسلا کی نئی خودکار برقی وین، روبووین، کا پہلی بار مظاہرہ کیا ہے۔
یہ وین بغیر ڈرائیور کے کام کرتی ہے، تقریباً 20 افراد یا سامان لے جانے کے لیے تیار کی گئی ہے اور اس کا ڈیزائن سائنس فکشن فلموں جیسا ہے۔اس جدید وین کا مقصد شہری نقل و حمل کو سستا، ماحول دوست اور آسان بنانا ہے۔ مسک کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے ٹریفک، پارکنگ کے مسائل کم ہوں گے اور روزمرہ سفر آسان اور اقتصادی ہو جائے گا۔ٹیسلا کا یہ منصوبہ 2027 کے قریب عملی طور پر عوامی استعمال کے لیے متوقع ہے، جس سے شہری زندگی میں انقلاب آنے کا امکان ہے۔ اگر کامیاب ہوا، تو مستقبل کی عوامی ٹرانسپورٹ کا انداز بدل سکتا ہے۔