چین میں خودکار بسیں سڑکوں پر دوڑنے لگیں

چین میں خودکار بسیں سڑکوں پر دوڑنے لگیں

چین میں جدید مصنوعی ذہانت (AI) سے لیس خودکار بسیں شہری سڑکوں پر چلنے لگیں۔

یہ بسیں مکمل طور پر AI کے تحت اپنے راستے، رفتار اور رکنے کے مقامات خود طے کرتی ہیں، اور ان میں نہ ڈرائیور کی سیٹ ہے، نہ اسٹیئرنگ وہیل اور نہ پیڈل۔چینی ٹیکنالوجی کمپنی کے مطابق یہ بسیں حادثات کے خطرات کم کرنے کے ساتھ ٹریفک کے بہاؤ اور ایندھن کی بچت میں بھی مددگار ہوں گی۔ ابتدائی طور پر یہ بسیں چند بڑے شہروں میں آزمائشی بنیادوں پر چلائی جا رہی ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ چین کے 2030 کے ہدف کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس کے تحت خودکار گاڑیوں کو عام ٹریفک میں شامل کرنے کی منصوبہ بندی ہے۔